وٹامن ڈی موڈ کو بہتر کرنے اور ڈپریشن بھگانے میں مفید قرار
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی موڈ کو بہتر کرنے اور ڈپریشن کو بھگانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن اس میں سب سے زیادہ اہم بیماریوں کے خلاف ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا اور ہڈیوں میں کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرنا شامل ہے۔ہیلتھ لائن میگزین کے مطابق وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ تو سورج کی روشنی ہے لیکن جو لوگ زیادہ تر وقت بند کمروں میں گزارتے ہیں یا ایسے ممالک جہاں سورج کی روشنی کم ہوتی ہے وہاں اسے خوراک اور سپلیمنٹس کے ذریعے بھی لیا جا سکتا ہے۔