پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے اضافے کی سفارش
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔ پہلی تجویز عالمی منڈی میں قیمت میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کیا جائے، جبکہ مٹی کا تیل 2، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی۔