سیالکوٹ پولیس مقابلہ، چار ڈاکو ہلاک، دو موقعہ سے فرار
تھانہ اگوکی کے علاقہ دھتل روڈپر پولیس سے مقابلہ کے بعد چار ڈاکو ہلاک اور ان کے دو ساتھی موقعہ سے فرار ہوگئے اور مقابلہ میں پولیس نے دو روز قبل خواجہ صفدر روڈ پر پولیس پارٹی سے گرفتار ملزمان چھڑوانے کے دوران چھینی جانے والی ایس ایم جی رائفل بھی برآمدکرلی،پولیس کے مطابق چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے مظفر پور کے قریب ناکہ لگا کر شہری آصف کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے 25ہزاروپے کی نقدی وموبائل فون چھین لیااور فرار ہوگئے، تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر بھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور اس دورا ن ملزمان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے چار ڈاکو ہلاک ہوگئے اورد وڈاکو موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جوتعاقب کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے، ایس ایچ او ملک ندیم منور کے مطابق جاں بحق ہونے والی ملزمان کی شناخت کیلئے انہیں رکھا گیا ہے تاہم جلد ہی ملزمان کی شناخت ہوجائے گی اور فرارہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہوتے ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس کے مطابق وروز قبل خواجہ صفدرروڈ پر کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد سرکاری تھانہ مرادپور پولیس کی گاڑی پر واپس تھانے جاتے ہوئے چھ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کرکے ڈکیتی اور پانچ افراد کے قتل میں ملوث تین گرفتار ملزما ن عمران، سفیان اور تعظیم کو چھڑوالیاتھااور سرکاری اہلکار سے ایس ایم جی رائفل چھین کر فرارہوگئے تھے اور حالیہ واقعہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے چار ڈاکوؤں کی ہلاک اور دوفرار ہوجانے کے واقعہ میں چھینی جانے والی ایس ایم جی رائفل برآمدکرلی گئی،فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس کے ناکے اور تلاشی جاری ہے