محکمہ موسمیات نے کی کراچی والوں کے لئے بارش کی پیشنگوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5اور 6جنوری کو بارش کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 اور 6 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کی جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے، بارش اور ہوائوں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا، سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ نئے مغربی سلسلے کے سبب شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، 4 جنوری سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی متوقع ہے جبکہ 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔