دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59لاکھ سے تجاوز کر گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔اب تک 3لاکھ62ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔25لاکھ83ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ3ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 17لاکھ 68ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 38ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 27ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس تین لاکھ 79ہزار کیسز کے ساتھ تیسرے، سپین 2لاکھ 84ہزار کے ساتھ چوتھے جبکہ برطانیہ دو لاکھ 69ہزار سے زائدکیسز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔