اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک قرارداد منظور کی جس میں یمن میں جاری خانہ جنگی میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے تفتیش کار بھجوانے کا فیصلہ کرلیا
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک قرارداد منظور کی جس میں یمن میں جاری خانہ جنگی میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے تفتیش کار بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ،، کمیشن نے قابلِ احترام ماہرین کا ایک گروہ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا، یہ فیصلہ مغربی طاقتوں اور سعودی عرب کے درمیان ایک سمجھوتے کے بعد کیا گیا، اقوامِ متحدہ کے مطابق مارچ دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی اس خانہ جنگی میں اب تک آٹھ ہزار پانچ سو تیس افراد جن میں ساٹھ فیصد شہری ہیں مارے جا چکے ہیں جبکہ اڑتالیس ہزار آٹھ سو لوگ فضائی حملوں اور لڑائی میں زخمی ہوئے۔