سری لنکا سخت مشکلات سے دوچار
کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے تین سو چھیاسی رنز کے ہدف میں اپنی اننگز کا آغاز کیا ،، تاہم پہلا دھچکا سری لنکا کو تب لگا جب ان کی پہلی وکٹ ایک رنز پر گر گئی، تھرنگا صفر سکور پر اشانت شرما کا شکار بنے، جس کے فوری بعد دو کے مجومی سکور پر نئے آنے والے کھلاڑی کرونا رتنے بھی صفر رنز پر پویلین چلتے بنے ، سری لنکا کی تیسری وکٹ اکیس رنز پر گری جب اشانت شرما نے چندی مل کو آوٹ کیا ، چوتھے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر سرسٹھ رنز بنا لیے، جبکہ ان کو اب بھی جیت کیلئے تین سو انیس رنز درکار ہیں ، سیریز کے پہلے دو میچز ایک ایک سے برابر ہیں