عدالت میں پیشی سے قبل ترین گروپ کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم بیٹھک
لاہور میں جہانگیر ترین نے نذیر چوہان کا کیس قانونی محاذ پر بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کردی۔جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی سے قبل ترین گروپ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں عدالت میں پیشی سمیت نذیر چوہان کے خلاف مقدمے پر مشاورت کی گئی۔ہم خیال گروپ کے رہنمائوں میں ملک نعمان لنگڑیال، اسحاق خاقوانی، سلمان نعیم، اسلم بھروانہ، راجہ ریاض، امیر محمد خان اور چوہدری ذوار حسین شامل تھے۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں جہانگیر ترین نے ہم خیال گروپ کو سیاسی بیانات میں ہارڈ لائن لینے سے روک دیا ۔