وزیراعلی مریم نواز کسانوں پر مہربان،خزانوں کے منہ کھول دیئے۔
پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ 60 -دن میں کاشت کار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوا چل پڑی۔ کام کرنا مسلم لیگ ن کے سوا کسی کو نہیں آتا۔ پورے پنجاب میں تین سو سپر سیڈر تھے۔ آج سے مزید ایک ہزار شامل ہو، پانچ سال میں پانچ ہزار سیڈد ہونگے ۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لئے کاشت کار کو 5-,لاکھ دینے ہونگے۔8- لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔ سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہو تا ہے۔ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60فیصد سبسڈی پر دینگے ۔ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کیوجہ سے آرہے ہیں ۔ مہنگائی کم کرنے کے لئے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں ۔ 26 -ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے اکربیٹھے تھے۔ چپ کر کے گھر بیٹھ جائوں ، اب تم نے اقتدار میں نہیں انا۔ پہلا گرین ٹریکٹر بھی نواز شریف نے دیا ، کسان کارڈ کی وجہ آڑھتی کے جبر سے بچ گئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر زراعت عاشق حسین اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو کی کاوشوں کو سراہا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاری کےلئے جدید ترین زرعی مشینری اور آلات کی نمائش دیکھی۔وزیر اعلیٰ نے دھان کی باقیات کو تلف کرنے والے رائس ہارویسٹر کا معائنہ کیا۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو رائس ہارویسٹر پنجاب میں متعارف کرانے اور رینٹل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کی پنیری کاشت کرنے کے لیے رائس ٹرانسپلانٹر میں اظہارِ دلچسپی دیکھائی۔رائس نرسری ریزنگ مشین، مکینکل شیلر کا بھی معائنہ کیا ، پوٹاٹو پلانٹر، شوگر کین پلانٹر، شوگر کین رجر، ویٹ بیڈ اینڈ فرودرل، مکئ شیلر کی نمائش دیکھی، گندم کی سٹی کو ٹوری میں بدلنے والے ویٹ سٹراچاپر، کلکٹر میں اظہار دلچسپی دیکھائی۔ بوم سپرئیر، پارو سپرئیر، ڈیسک پلو اور ویٹ ریپر اور دیگر جدید زرعی آلات کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ کا موثر سپرے کےلئے درون سپرئیر کی فراہمی کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے بھی خطاب کیا، اغراض ومقاصد بیان کئے۔ سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے سموگ کنٹرول پروگرام لے تحت سپر سیڈر پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔تقریب میں آئے بزرگ کاشتکار وں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، سر ہاتھ رکھ کر اظہار شفقت، مرینہ سے لائی چادر بھی پہنائی ,دھی رانی مریم نواز شریف نے پنجاب اور پنجاب کے کاشتکار کا سر بلند کر دیا ۔