خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کریمپَس چار دسمبر کو ریلیز
فلم کی کہانی ایک چھوٹے بچے کی ہے جس کی کرسمس خراب گزرتی ہے، جس کا بدلہ لینے کے لئے وہ خوفناک بلاؤں کو اپنے گھر بلا لیتا ہے۔ جس کے بعد عجیب الخلقت بلائیں گھر میں بسیرا کرلیتی ہیں، جس سے گھر والوں کو اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں اور وہ ان بھوتوں سے بچنے کے لئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔