لودھراں این اے 154ضمنی انتخابات، علی ترین 4 جنوری کو طلب
لودھراں کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 154کے ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفسر نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے چار جنوری کو طلب کرلیا ہے۔واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیاہے۔ریٹرننگ آفسر کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لئے علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں جبکہ شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزا علی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظوربھی کیے جا چکے ہیں۔ریٹرننگ آفیسرنے بتایا مسلم لیگ(ن)کے عمیر بلوچ کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لئے 3 جنوری اور پی ٹی آئی کے علی ترین کو 4 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔آر او کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکے گی۔