دونوں ممالک کے درمیان سرحدگی کشیدگی کرکٹ سیریز کی اجازت نہیں دیتی۔ سشما سوراج
پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے سے بھارت ایک بار پھرفرار ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ماضی قریب میں انعقاد پر کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی تاہم انسانی بنیاد پر قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ نے جھوٹ بولتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سرحدی معاہدے کی 800 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی،سرحد پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات اور موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ پاکستان سے کرکٹ کھیلی جاسکے۔