مہنگائی کی موجودہ لہرعارضی ہے اور حکومت اس پر جلدقابوپالے گی، گورنرپنجاب
گورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے کہاہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہرعارضی ہے اور حکومت اس پر جلدقابوپالے گی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارملتان میں پنجاب کے وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف غیرقانونی ذرائع سے حاصل کی ہوئی اپنی دولت اوراملاک کے تحفظ کے لئے واویلاکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب کاعمل بلاتعطل جاری رہے گا اور لوٹی گئی دولت قومی خزانے میں واپس لائی جائے گی۔