گلگت کی 4 پروازیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظرمنسوخ

انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی گلگت کی 4 پروازیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظرمنسوخ کردی گئیں جبکہ سکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609، 610 منسوخ کی گئی ہیں۔ دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سکردو کی پروازیں پی کے 455 ، 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہے۔