پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔سہ ملکی سیریز کا شیڈول کے مطابق 29 اگست–افغانستان بمقابلہ پاکستان‘30 اگست–یو اے ای بمقابلہ پاکستان‘1 ستمبر–یو اے ای بمقابلہ افغانستانُ2 ستمبر–پاکستان بمقابلہ افغانستان‘4 ستمبر–پاکستان بمقابلہ یو اے ای‘5 ستمبر–افغانستان بمقابلہ یو اے ای‘ا ور7 ستمبرکو فائنل ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔