پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےعوام پرمہنگائی کا بوجھ کم ہوگا،مشیر خزانہ
امور خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کاروبارلاگت کم ہوگی اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔اس سے پہلے حکومت نے رواں ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے فی لیٹر کم کرکے ایک سو پچیس ایک پیسہ مقرر کی گئی۔اسی طرح پٹرول کی قیمت میں پچیس پیسہ کمی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تراسی پیسہ کمی کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی دو روپے نوے پیسے کمی کی گئی۔