میانمار کے ساحل کے قریب پراسرار آسیب زدہ بحری جہاز کا معمہ حل ہوگیا،
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ینگون کے ساحل کے قریب پراسرار انداز میں تیرتے ہوئے ایک آسیب زدہ بحری جہاز کے بارے میں تفتیش کرنے والے حکام نے کھوج لگا لیا ہے،سیم رتولنگی پی بی 1600 ایک بڑا، خالی اور زنگ آلود مال بردار بحری جہاز ہے جسے میانمار کے دارالحکومت ینگون کے ساحل کے قریب مچھیروں نے دیکھا تھا،میانمار کی بحریہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو بنگلہ دیش میں ایک جہاز توڑنے والے کارخانے تک پہنچایا جا رہا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث جہاز کو کھلے سمندر میں ایسے ہی چھوڑ دیا گیا تھا،ساحل پر پہنچانے کے بعد حکام نے بحری جہاز کا معائنہ کیا تاکہ وہ اس کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر سکیں۔