آرمی چیف کا پاک افغان سرحد سے ملحقہ اگلے مورچوں کا دورہ , آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے جوش و جذبے کو سراہا
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا، آرمی چیف کو فوجی آپریشنز اور شوال کے علاقے کو کلئیر کرنے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے شوال کے علاقہ کو کلیئر کروانے کے لیے آپریشنز کو سراہا جبکہ ارد گرد کی چوٹیوں کو بھی دہشت گردوں سے پاک کروانے پر جوانوں کو شاباش دی۔ آرمی چیف نے آپریشنز پر خصوصی انٹیلی جنس ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دور دراز علاقوں میں دہشت گردوں کے سلیپنگ سیل ختم کر دیے ہیں، اور اب ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خفیہ اطلاع پر جاری آپریشن انٹیلی جنس کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل نے مسرت کا اظہار کیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے، انہوں نے ہدایات کیں کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں زندگی واپس آ سکے۔