وزیراعظم کراچی کے لوگوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے،سینیٹر شبلی فراز

اطلاعا ت و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لوگوں کیلئے ایک خصوصی پیکیج کااعلان کریں گے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کی ضامن ہے۔ وزیر نے کہاکہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے اورعمران خان روشنیوں کے شہر کراچی کی شان و شوکت کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔