فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ میں ڈکیٹی کی بڑی واردات
فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ میں ڈکیٹی کی بڑی واردات، نشاط آباد چھیاسٹھ فٹا بازار میں ڈاکو گن پوائنٹ پر پل بھر میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے لے اڑے، شہری آصف نجی بینک سے رقم نکلوا کر گھر لوٹ رہا تھا، ڈکیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو واردات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
متاثرہ شخص آصف نے کہا کہ پولیس کے ساتھ بینک معاہدے کے مطابق 5 لاکھ تک رقم نکلوانے والے صارف کو متعلقہ جگہ تک سکیورٹی فراہم کرنا ضروری ہے،
مجھے سکیورٹی فراہم نہی کی گئی، پولیس مصروف تفتیش ہے تاحال ڈاکوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔