وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر رہنماؤں کی مسیحی برادری کو “ایسٹر” کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام مسیحی شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتا ہوں۔