غزہ کے طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شاندار میزبانی

فلسطینی عوام اس وقت ظلم و ستم کا شکار ہیں، تاہم پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے نوجوانوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ریزارٹ پتریاٹہ میں ان کے اعزاز میں خصوصی تفریحی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا نے چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سیر کی اور قدرتی مناظر سے بھرپور لطف اٹھایا۔ محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے طلبا کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔ طلبا نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس محبت بھرے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ غزہ سے پاکستان آنے والے دیگر طلبا کو بھی محکمہ سیاحت کی جانب سے تفریحی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔