معرکہ حق کے فاتح میجر جنرل عمران بابر خان کی سعودی عرب آمد، بزنس کمیونٹی کا شاندار استقبال

مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) کمانڈر 15 ڈویژن سیالکوٹ، میجر جنرل عمران بابر خان عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی بزنس کمیونٹی اور ممتاز کاروباری شخصیت ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں وفد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ میجر جنرل عمران بابر خان کو معرکہ حق "بنیان المرصوص" کے فاتح کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رانا زوہیب علی خان، بلال گھمن، زوہیب شہزاد کھوکھر سمیت پاکستانی کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔