شام کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہوگا۔اجلاس میں شام کے صوبہ درعا میں باغی گروپوں کے خلاف روس کی حمایت یافتہ
فوج کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے باعث تین لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس سویڈن اور کویت کی
درخواست پر بلایا گیا۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق شام کے دولاکھ سترہزاراورتین لاکھ تیس ہزار کے درمیان باشندوں کوگذشتہ ماہ کی انیس تاریخ سے
جنوب مغربی صوبے میں جاری بمباری کی وجہ سے نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔