عید کا معاملہ ،کے پی کے حکومت کے اندر بھی پھوٹ پڑ گئی
خیبر پختونخواہ میں منگل کو عید منائے جانے کے معاملے پر صوبائی حکومت میں بھی پھوٹ پڑ گئی جبکہ کے پی کے کی عوام بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں منگل کو 29رمضان المبارک ہے ۔مشتاق غنی آج بدھ کو ایبٹ آباد میں عید منائیں گے جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے منگل کو عید الفطر منا لی ہے اور انہوں نے گورنر ہاوس میں نمازعید ادا کی ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے آبائی شہر سوات میں سرکاری سطح پر عید منائی گئی جبکہ سوات کے شہریوں نے آج بدھ کو وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا ہے ۔خیبر ،کرم،باجوڑ،مہمند اور وزیر ستان کے زیادہ تر حصوں میں منگل کو عید منائی گئی ،مردان ،چارسدہ ،بنوں ،کرک ،ہنگو ،درہ آدم خیل میں بھی منگل کو عید منائی گئی جبکہ مانسہرہ ،ہری پور،ایبٹ آباد ،طورغر ،بٹگرام اور کوہستان میں آج بدھ کو عید منائی جائے گی