چینی کی قلت شدت اختیار کر گئی, عوام کو 200 روپے کلو میں بھی دستیاب نہیں۔

ملک بھر کی مارکیٹوں میں سپلائی معطل ہونے سے چینی کی قلت شدت اختیار کر گئی، عوام کو 200روپے کلو میں بھی چینی دستیاب نہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق بڑے ڈیلرز کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے سپلائی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے چینی کی قلت نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ گلی محلے کی سطح پر پرچون دکانداروں کے پاس چینی ختم ہو گئی ہے اور اب شہریوں کو 200روپے کلو میں بھی چینی دستیاب نہیں ۔ چند بڑے سٹورز اور دکانداروں کے پاس چینی موجود ہے تاہم وہ بھی 200روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں ۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کا متعلقہ محکمہ شوگر ملز اور ڈیلرز سے پوچھ گچھ کرنے کے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے اور گرفتاریاں کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ ہم بر ملا کہہ رہے ہیں حکومت ہمیں اپنے اعلان کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے ہم حکومت کے اعلان کر دہ نرخ پر ہی فروخت کریں گے۔