پاک ایران تعلقات پرکسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیا جاسکتا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں ایرانی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کی تعریف کی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی قیمت پر برادرانہ تعلقات پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ان پر سمجھوتہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ پاک ایران تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات سے خطے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے