کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل کیلئے پانچ کھلاڑی فائنل کر دئیے
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ سائیڈ سے غیرملکی کھلاڑی بھی فل ایکشن میں نظر آئیں گے، زلمی کے خلاف پانچ غیر ملکی گلیڈی ایٹرز کے نام فائنل کر دئیے گئے، فائنل کھیلنے والوں میں بنگلہ دیشی، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے کرکٹرز شامل ہیں، بنگلہ دیش کے انعام الحق،،، زمبابوے کے سین ایرون، زمبابوے کے ایلٹن چیگمبرا جنوبی افریقا کے مورنے وین وائیک، اور ویسٹ انڈیز کے ریاض ایمرط کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،،، گلیڈی ایٹرز کے دیگر کھلاڑی پاکستانی ہونگے، کپتان سرفراز احمد نے جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹو کا ٹائٹل گلیڈی ایٹرز کا ہی ہوگا