پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے پشاور زلمی کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔
قذافی سٹیڈیم میں بڑا ٹاکرا ہونے کو ہے تیار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑی ایک دن پہلے لاہور پہنچ چکے ہیں، جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی شاندار فتح کا سہرا سجائے لاہور پہنچے، فائنل کیلئے آنے والوں میں کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد حسن، اصغر اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں، پشاور زلمی کے فرنچائز اونر جاوید آفریدی بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور پہنچے۔
چئیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی، کمنٹیٹر رمیز راجا اور وقار یونس، کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر بھی لاہور آ چکے ہیں، دوسری جانب سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کے دو سیکیورٹی آفیشلز بھی سری لنکا سے لاہور پہنچے۔اس موقع پر ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت اتنظامات کئے گئے تھے۔۔ ائیرپورٹ کے اندر اور باہر ایلیٹ کے کمانڈوز نے فرائض انجام دئیے۔