پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں پھر جما دینے والی سردی شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے زیادہ علاقوں میں موسم خشک اور معتدل رہے گا۔ اتوار کے روز بلوچستان میں کوئٹہ ڈویژن کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیرمیں منفی تین، راولاکوٹ منفی دو، سکردو صفر، کوئٹہ ایک، اسلام آباد میں پانچ، پشاور سات، لاہور گیارہ جبکہ ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت بارہ اور کراچی میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔