کورونا وائرس: عالمی بینک کا رکن ممالک کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کا اعلان

عالمی بینک نے کرو نا وائرس سے نمٹنے کے لئے رکن ممالک کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں رکن ممالک کی مدد کے لئے 12 ارب ڈالر تک کا ابتدائی پیکیج مہیا کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ عالمی بنک کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرو نا وائرس دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے عالمی بینک گروپ عالمی وبا کی صحت اور اقتصادی اثرات کا سامنا کر رہے ممالک کی مدد کے لئے فوری طور پر امداد کی مد میں 12 ارب ڈالر تک ابتدائی پیکج فراہم کر رہا ہے‘۔