محکمہ لیبرکی ڈیڈلائن: سعودیہ میں غیرملکیوں نے دکانیں، کاروباربند کرنا شروع کردیے
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لیبر نے دکانداروں، آٹو موبائل شورومز، کپڑوں، فرنیچر اور گھریلو سامان کی دکانوں میں 70 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔اس فیصلے کے بعد سے گھڑیوں، چشموں، طبی سامان، الیکٹرانک آلات،گاڑیوں کے پرزوں کی دکانوں، تعمیراتی اور دفاترکے سامان، قالینوں اور تیار ملبوسات کی دکانوں پر بھی سعودی ملازم کام کریں گے۔
ایک معاشی ماہر فہد الشرافی کے مطابق سعودی عرب کی ریٹیل مارکیٹ 375 ارب ریال مالیت کی ہے اور اس اقدام سے 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملازمتوں پر مقامی افراد کو رکھنے کے فیصلے سے سعودی شہریوں کو اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گادوسری جانب 11 ستمبر سے سعودی محکمہ لیبر اس قانون پر عمل کے لیے 200 انسپکٹرز بھی تعینات کردے گا۔