پی ٹی آئی قیادت غیرذمہ دارانہ بیانات دینا بند کرے: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پی ٹی آئی قیادت غیرذمہ دارانہ بیانات دینا بند کرے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی قیادت کو پچیس مئی یاد دلادی کہا وزیر آباد حملہ لمحہ فکریہ ہے۔ پی ٹی آئی قیادت ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے 25 مئی کو ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں لالے پڑے تھے۔ شکر کریں ناشکری نہ کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 18 دسمبر کو بھی ایک انٹرویو میں پرویزالہیٰ نے کہا تھا کہ جب عمران خان جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف بات کررہے تھے تو مجھے بہت برا لگا، سابق آرمی چیف ہمارے محسن ہیں اور محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جنرل(ر) باجوہ کے تحریک انصاف پر بہت احسانات ہیں اور احسان فراموشی نہ کی جائے، باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا۔