PTIکےMPIاوروزیراعلی کےپی کےمشیرسورن سنگ کےقاتلوں نےعدالت میں قتل کااعتراف کرلی
پاکستان تحریک انصاف کے رکن کے پی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان کو بونیر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈپی پی او بونیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو ملزمان بہروز اور عالم نے عدالت کے روبرو سورن سنگ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ وزیراعلی کے پی پرویز خٹک کے مشیربرائے اقلیتی امور اور رکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کو سیاسی مخالفت پرگزشتہ ماہ سات اپریل کو قتل کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان کے مطابق سورن سنگ کو ملزم بلدیو کمار نے پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر رنجش کے باعث قتل کروایا۔ سردار سورن سنگھ کے قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا دعوی بھی جھوٹا نکلا تھا۔