مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
المی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2019 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2140 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔