حکومت عوام کی محفوظ زندگی یقینی بنانےکےلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے:فوادچوہدری
ائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فواد حسین نے کہاہے کہ حکومت عوام کی محفوظ اورصحت مند زندگی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں کہاکہ لوگوں کاکوروناسے متعلق ہدایات پرعمل نہ کرنا ایک عالمی مسئلہ بن گیاہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ پرہیزعلاج سے ہمیشہ بہتر ہوتاہے اوریہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ روکنے کے لئے ضروری ہے۔ قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیرسیدفخرامام نے ٹڈی دل کے مسئلے کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ٹڈی دل ملک میں زرعی کھیتوں پرحملہ آور ہوئی ہے اوریہ قحط کاباعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹڈل دل کی وباء پرقابوپانے کے لئے چین پاکستان کے کیڑے مکوڑوں پرقابوپانے کے نظام میں بہتری کی خاطر مدد کررہاہے۔