روسی تیل کی خریداری، ٹرمپ نے بھارت کے بعد چین کو بھی مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے ڈالی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ چین پر مزید محصولات کا اعلان کر سکتے ہیں جیسے پہلے بھارت پر روسی تیل کی خریداری پر 25 فیصد ڈیوٹیز کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کیا ہوتا ہے۔ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا۔ انہوں نے کہا، وہ مزید ثانوی پابندیوں کا اعلان کرنے کی توقع رکھتے ہیں جس کا مقصد روس پر یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہو سکتا ہے۔ میں ابھی آپ کو نہیں بتا سکتا۔ ہم نے یہ بھارت کے ساتھ کیا ہے۔ ہم شاید بعض دوسرے لوگوں کے ساتھ یہ کریں گے۔ ان میں سے ایک چین بھی ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز روسی تیل کی مسلسل خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے اعلان کردہ 25 فیصد ٹیرف کے اوپر بھارتی سامان پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ وائٹ ہاؤس کے آرڈر میں چین کا ذکر نہیں کیا گیا جو روسی تیل کا ایک اور بڑا خریدار ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے چین کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے روسی تیل خریدنا جاری رکھا تو اسے بھی نئے محصولات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔