ملک کے بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی
سردی نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ملکہ کوہسار مری میں گھروں کی چھتوں اور سڑکوں پر چاندی امڈ آئی، برف کی موتی تہہ جمنے سے ہر شے جیسے سفیدے میں کھو گئی،سوات کی وادی کالام، مالم جبہ اور مٹہ میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، برفباری کے باعث کئی سڑکیں بند ہوگئیں، ہزاروں سیاح پھنس گئے، متعدد شاہراہوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔برفباری کے باعث مری پہنچنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سیاحوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے ادھر سکردو، گوپس، استوار، پارا چنار، مینگورہ، دیر بالا ہنگو میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔۔۔