ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد نے کئے کرپشن کے خلاف اہم انکشافات
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد نے کئے اہم انکشافات کہ کرپشن کے خلاف جنگ کیسے جیتی اور ملائشیا کو کیسے مستحقم بنایا ۔مئی میں حکمران اتحادیوں پر شاندار فتح کے بعد ملائیشیا کے نئے رہنما مہاتیر محمد نے دیا اہم پیغام کہ تبدیلی کا وقت آگیاہے۔92 سالہ سابقہ سابق سیاستدان، جو 1981 سے 2003 تک 22 سال تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، دو سال پہلے دوبارہ سیاست میں واپس قدم رکھا. مہاتر محمدنے ان تمام سیاسی قوتوں کی مخالفت کی جوکہ ملائیشیا کی آزادی سےپہلے برطانیہ راج کے حصہ تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ایک ایسا ملک ہےجہاں لاکھوں مسلمان، ہندو، بودھو اور عیسائی ایک ساتھ رہتے ہیں.لیکن حالیہ برسوں میں بہت سے لوگ ملائیشیا میں اعلی سطح کی حکومت کی بدعنوانیوں سے مایوس ہوگئے ہیں.وزیر اعظم مہاتیر نےنجیب رزاق پر لاکھوں ڈالر چوری کا الزام عائد کیا اور نجیب رزاق کے خلاف ایک بڑی مہم چلائی جس کے نتیجے میں انھوں نے نجیب کو شکست دی.مہاتر محمد نے قیادت سنبھالنے کے بعد نجیب کی کرپشن کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی۔