لاہور:سندر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

لاہور کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔