ریلوے ٹریک کی بحالی سے محفوظ اور تیز رفتار سفر ممکن، جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) پاکستان ریلوے ملک کا سب سے بڑا محکمہ اور چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید اقبال بٹ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے سے اپیل کی ہے کہ ریلوے ٹریک کی اصلاح، مرمت اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ، تیز رفتار اور سستا سفر میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ جہاں موٹر ویز اور ہائی ویز کی اہمیت مسلمہ ہے، وہیں ریلوے امن اور جنگ دونوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ٹریک کی تعمیر و نگہداشت سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات ملیں گی بلکہ سفر بھی جلد اور مؤثر انداز میں مکمل ہوگا۔