برینڈن ٹیلر نے 21ویں صدی میں طویل کرکٹ کیریئر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

زمبابوے کا شمار کمزور کرکٹ ٹیموں میں کیا جاتا ہے مگر اس کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے طویل کرکٹ کیریئر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔زمبابوے کو ہمیشہ کمزور ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کر کے برٓا ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ رواں 21 ویں صدی میں طویل ترین کرکٹ کیریئر رکھنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔برینڈن ٹیلر جو میچ فکسنگ کے جرم میں چار سالہ پابندی کا شکار تھے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد وہ 7 اگست کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 39 سال کی عمر میں میدان میں اترے اور 20 سال بعد اوپننگ کی۔اس کے ساتھ ہی وہ برینڈن ٹیلر رواں صدی میں ڈیبیو کرنے والے کرکٹرز میں سب سے طویل کرکٹ کیریئر رکھنے والے کرکٹر بن گئے ہیں اور اس ریکارڈ میں انہوں نے انگلینڈ کے ریکارڈ ساز پیسر جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔برینڈن ٹیلر نے 6 مئی 2004 کو ڈیبیو کیا اور چار سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے تو ان کا کرکٹ کیریئر 21 برس 3 ماہ کا ہو گیا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے پاس تھا جنہوں نے رواں صدی میں ڈیبیو کرنے کے بعد 21 برس اور 51 دن تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا کرکٹ کیریئر 24 برس اور ایک دن پر محیط ہے۔ تاہم کرکٹ کی تاریخ میں اب تک سب سے طویل کرکٹ کیریئر انگلینڈ کے ولفریڈ رہوڈز کا ہے جنہوں نے 30 برس اور 315 دن (لگ بھگ 31 سال) تک کرکٹ کھیلی۔واضح رہے کہ سابق زمبابوین کپتان کرکٹ میں چار سال کے بعد واپسی پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں صرف 44 رنز ہی بنا سکے۔وہ اپنے اس طویل کیریئر میں اب تک 205 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر 11 سنچریوں کی مدد سے 6684 رنز، 34 ٹیسٹ میچز میں 6 سنچریوں کے ساتھ 2320 رنز جب کہ 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 نصف سنچریوں کے ساتھ 964 رنز بنائے ہوئے ہیں۔