سرفرازاحمدکوجب پاکستان کیT-20ٹیم کا کپتان بنایاگیا توانڈین ریاست اتر پردیش کےضلع اٹاوہ میں بھی اس کا جشن منایاگيا۔
محبوب حسن صدیقی اور ان کے اہل خانہ کو امید نہیں تھی کہ سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم میں اتنی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ہمیں اس کے کپتان بنائے جانے کی انتہائی خوشی ہے، امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔‘جیسے ہی سرفراز کپتان بنائے گئے، محبوب حسن کی بہن نے فون کر کے ’خوشخبري دی۔ ہماری آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے۔‘محبوب حسن اٹاوہ کی بھیم راؤ زرعی انجینئرنگ کالج میں سینئر کلرک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی آس پڑوس کے لوگ ان کے گھر آنے لگے اور مٹھائیاں تقسیم ہونی شروع ہوگئیں۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال 19 مئی کو وہ سرفراز کی شادی میں کراچی گئے تھے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے سرفراز احمد بریانی کے شوقین ہیں اور انٹر پاس ہیںسات بھائی بہنوں میں سرفراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے بڑی بہن ہے اور پھر ایک بھائی کے بعد یہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
۔