آسٹریلیا نے بغیر کپتان کے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی رپورٹ مطابق پرتھ میں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑیوں سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ، ٹی 20 اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جسے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ ہوبارٹ میں آخری میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرلے گا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس ایڈم زمپا اور میتھیو شارٹ ،شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس بھی ٹیم میں شامل ہیں، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور سپینسر جانسن بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔آسٹریلیا نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان تو کردیا جبکہ کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔