وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بائیس سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انہی کے ملک میں سرخرو ہوئی، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے، وزیراعظم