ڈالر کی قیمت وقتی طور پر بڑھی ہے، آئی ایم ایف سے پیسے ملیں گے اور دو پیکج اور آئیں گے تو پاکستان میں ڈالر ذیادہ ہو جائے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری
ڈالرکی قیمت میں ہوش ربااضافے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےرد عمل دیتے ہوئےکہا کہ افواہیں ہیں کہ آئی ایم ایف روپے کی قدر میں کمی کروائےگا،جو لوگ یہ کر رہے ہیں جوا کھیل رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت وقتی طور پر بڑھی ہے،آئی ایم ایف سے پیسے ملیں گے اور دو پیکج اور آئیں گے جس سے پاکستان میں ڈالر ذیادہ ہو جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا آئی ایم ایف چائنہ، سعودی عرب اور یو اے ای کے پیکج آنے سے ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگی۔