گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر پنجاب کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر پنجاب کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون، وفود کے تبادلوں، صنعتی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات و دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں، دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، خصوصاً زراعت پر مبنی صنعتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں، ان کی کوششوں سے پورے ملک کے صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا۔