موسی پاک ایکسپریس بھی حادثے کا شکار، انجن سمیت2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 افراد زخمی

لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آ گیا ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے انجن سمیت2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد اس ٹریک پر ٹرین کی آمدو رفت کو روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس پر حملے کی کوشش کے بعد 14 اگست تک ٹرین کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ۔اتوار کو ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ اور پشاور سے جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ لانے کیلئے 6 بسیں سپے زنڈ پہنچ گئیں ۔ مسافروں کو کوئٹہ واپس لایا جارہاہے جبکہ متاثرہ بوگیاں اٹھانے کا کام جاری ہے ۔