بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی کی جماعت کو بدترین شکست
بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کی اسمبلی انتخاباتمکمل ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بی جے پی پانچوں ریاست میں شکست کھاگئی۔
مدھیہ پردیش :ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے لیے انتخاب میں سب سے کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، یہاں سب سے زیادہ نشستوں 230 کے لیے بی جے پی 106 نشستوں میں کامیابی کے ساتھ اپنی ساکھ بچانے کی کوششوں میں جُتی ہوئی ہے جب کہ کانگریس 115 نشستوں کے ساتھ بی جے پی کے سامنے مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ یہاں حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں کو دیگر چھوٹی جماعتوں کو ملانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق مدھیا پردیش میں بی جےپی کے ساتھ کانٹے دار مقابلے کی وجہ سے کانگریس نے مدھیا پردیش کی مقامی جماعت مایا وتی بہوجن سماج سے اتحاد کے لیےرابطہ کیا ہے۔
راجستھان:ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی راجستھان میں بھی کچھ مزاحمت کرتی نظر آرہی ہے جہاں 199 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوا جس میں سے کانگریس 104 نشستیں لے اُڑی جب کہ بی جے پی کے ہاتھ 70 نشستیں آسکیں۔ کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔راجستھان میں کانگریس کے ریاستیانچارج سچن پائلتٹ کا کہنا ہے ’ اگرچہ ہم کافی نشستیں جیت چکے ہیں تاہم ہم حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں اور رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے‘۔