جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرم هوگیا ۔اپوزیشن آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

اپوزیشن جماعتوں کی غیر رسمی مجلس آج پارلیمنٹ ہاؤس خورشید شاہ کے چیمبر میں ہوگی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے آئی رپورٹ اور مسلم لیگ کے ردعمل کا جائزه لیا جائے گا۔ ادھر پیپلز پارٹی نے بھی آج ہی مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں پارٹی کے سنئیر رہنما شرکت کریںگےذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں ایوان کے اندر اور باہر کے لئےحکمت عملی طے کی جائیگی،حکومت مخالف تحریک کے لئے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ تعاون، یا اکیلے حکومت مخالف مہم چلانے پر بھی غور ہوگا